حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے متولی شرعی حرم حضرت امام حسین علیہ السلام، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ الشیخ عبدالمہدی الکربلائی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران علامہ الشیخ عبدالمہدی الکربلائی نے آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت و عافیت کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔ انہوں نے مرجع تقلید کی قیمتی ہدایات کو بھی توجہ سے سنا۔
ملاقات کے اختتام پر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مؤمنین کی سلامتی، کامیابی اور دنیا و آخرت میں ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔
آپ کا تبصرہ